Is Malala a saga of accidental glory and orchestrated agenda?

0
1203

Writer is Chief Visionary Officer of World’s First Smart Thinking Tank ”Beyond The Horizon” and most diverse professional of Pakistan. See writer’s profile at http://beyondthehorizon.com.pk/about/ and can be contacted at “pakistan.bth@gmail.com”


ملالہ کی حادثاتی شہرت، ایک افسانہ یا کسی ایجنڈے کا شاخسانہ؟

احمد جواد

لوگوں کا ایک گروپ اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہے کہ ملالہ کے بارے سب باتیں من گھڑت ہیں۔ جب کہ دوسرا گروپ سمجھتا ہے کہ ملالہ نے پاکستان کےلئے واقعی نیک نامی سمیٹی۔

ہم اُس کے بارے کوئی فیصلہ نہیں کرتے مگر آئیے اس کی کامیابیوں اور شہرت کی جانچ کرنے کے لئے غیر جانبدارانہ سوالات اٹھاتے ہیں تاکہ ان کے جوابات سے بھی غیر جانبداری عیاں ہو۔

 ملالہ کو تعلیم جاری رکھنےسے عشق تھا۔ کرہ زمین پر سینکڑوں نہیں لاکھوں بچیاں ہیں جو تعلیم جاری رکھنا چاہتی ہیں۔ ان میں اور ملالہ میں کیا فرق تھا اور اس میں ایسی کیا خاص بات تھی؟

 طالبان کے خلاف مغرب کی لڑائی کے عین درمیان ملالہ کا تعلیم سے عشق سی آئی اے اور بی بی سی کے لئے مقبول عام موضوع بن گیا۔کیا طالبان کو نشانہ بنانے کے لئے تعلیم نسواں کو آزادی کی علامت کے طور پر پیش کرنا مغربی میڈیا کے خفیہ ایجنڈے میں شامل نہیں تھا تاکہ بالواسطہ یا بلا واسطہ پاکستان اور اسلام کو نشانے پر رکھا جا سکے؟ کیا اس کا مقصد یہ باور کرانا نہیں تھا کہ طالبان کاعقیدہ تعلیم نسواں کی مخالفت ہے؟ کیا یہ مقصود نہیں تھا کہ پاکستان اور اسلام کو غیر محفوظ اور متشدد ملک اور مذہب کے طور پر پیش کیا جائے؟ کیا یہ اسلام کے خلاف چلائی جانے والی عظیم اورمقبول مغربی مہم کا ایک حصہ نہیں تھا؟

طالبان نے ملالہ پر حملہ کیا اور اس کے ساتھ دو تین بچیوں کو بھی گولیاں مار دیں۔ملالہ کو علاج کی غرض سے بیرون ملک لے جایا گیا تاکہ اس کو طالبان کے ظلم و ستم کی نشانی کے طور پر دکھایا جا سکے اور دیگر زخمی بچیوں کو پاکستانی ہسپتالوں سے علاج کرانے کے لئے چھوڑ دیا گیا؟ کیا کسی کو اب ان دوسری زخمی بچیوں کے نام بھی یاد ہیں؟

 ملالہ کو لگنے والی گولی کو بین الاقوامی طور پر اس قدر شہرت کیوں دی گئی اور اسی ویگن میں دوسری لڑکیوں کو لگنے والی گولیوں کو پاکستان میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے 80,000لوگوں کے دہشت گرد واقعات کی طرح کیوں فراموش کر دیا گیا؟

 ملالہ کا علاج انگلینڈ میں کیا گیا اور خوش قسمتی سے وہ صحت مند ہو گئی۔ بعد میں اس کو برطانیہ کی شہریت مل گئی۔کیاکسی کو محض اس لئے دیوی کا درجہ مل جاتا ہے کہ دہشت گرد حملے سے بچ گئی تھی؟ دہشت گردی کا نشانہ بننے پر وہ ہمدردیوں کی حقدار تھی لیکن اس حملے سےبچ جانے پر ہی وہ کس طرح نوبل انعام اور دیگر بین الاقوامی ایوارڈز اور پذیرائی کی مستحق ٹھہری؟

 ایک چودہ سالے لڑکےاعتزاز حسن خان نے ایک خود کش حملہ آور کو سکول میں داخل ہونے سے روک کر سینکڑوں بچوں کی جان بچائی اور خود زندگی کی بازی ہار گیا۔ کیا دہشت گردی کا نشانہ بن کر اس نے ملالہ سے کہیں بڑی بہادری کی مثال قائم نہیں کی؟

 کیا دنیا میں ایسی کوئی مثال ہے کہ کوئی دہشت گرد حملے سے بچ نکلا ہو اور اُس کو نوبل انعام اور بین الاقوامی پذیرائی سے نوازا گیا ہو؟ ملالہ کو یہ اعزاز محض اس لئے بخشا گیا کہ اس کو تعلیم سے عشق تھا اور وہ ایک دہشت گرد حملے سے زندہ سلامت بچ گئی؟

 کیانوبل انعام اور دیگر ایوارڈ دینے کا مقصد ایسے جنون اور کمالات کو پذیرائی دینا تو نہیں جن سے مغرب کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا جاسکے؟

 کیا مغرب کا میڈیا اور ادارے کسی معمولی سے واقعے کو اتنا اچھال سکتے ہیں کہ وہ نوبل انعام کا مستحق ٹھہرے جس طرح ہالی وڈ کی فلموں کو ایوارڈ دئیے جاتے ہیں؟

 ملالہ کے کارنامے کیا ہیں؟ آئیے ان کو مختصراً بیان کرتے ہیں

اس کو بچپن ہی سے تعلیم سے لگاؤ تھا؟

ایک جان لیوا گولی لگنے کے باوجود وہ زندہ بچ گئی؟

اس کو اعلیٰ ترین علاج کی سہولت حاصل ہوئی؟

وہ طالبان کے خلاف تقریریں کرتی اور تحریریں لکھتی تھی؟

اس کو پاکستانی فوج کے خلاف بولنے کی آزادی تو ملی مگر وہ اسرائیلی ظلم و ستم کے خلاف بھی کبھی بولی؟

اس کااسلام میں موجود انتہا پسندی اور پاکستان کے حساس سیاسی معاملات پرپس پردہ ملنے والی ہدایات کی روشنی اور اپنے والد کی نگرانی میں اس کا ایک کتاب لکھنا؟
سلمان رشدی کے ساتھ یکجہتی؟

بچیوں کی تعلیم کا عہد کرنا اور اس مقصد کے لئے فنڈ بٹورنا؟ کیا اس کے آبائی شہر سوات میں اس کے پیسوں سے قائم کیا ہوا لڑکیوں کی تعلیم کے لئے کوئی معیاری سکول نظر آتا ہے؟

کیا صرف ان باتوں کی وجہ سے وہ نوبل پرائز کے ساتھ ساتھ دیگر بین الاقوامی ایوارڈز اور توجہ کی مستحق ٹھہری؟ کیا دنیا میں ایسی مثال ملتی ہے کہ اس طرح کے معمولی کارناموں کے ساتھ کوئی اس قدر شہرت پا جائے؟

اس معمولی سی بات کو عظیم داستان بنانے کا مقصد کیا تھا؟

شرمین عبید چنائے بھی ایک ایسی ہی مثال ہے جس کے چھوٹے سے کام کو مغربی میڈیا اور اکیڈیمی ایوارڈ نے بین الاقوامی پذیرائی بخشی۔

ملالہ اور شرمین عبید چنائے میں قدر مشترک کیا ہے؟

 دونوں خواتین ہیں۔

 ایک دہشت گردی کا نشانہ بنی اور دوسری نے خواتین پر تیزاب گردی کے حملوں کو اپنی فلم کا موضوع بنایا۔

 ایک نے اکیڈیمی ایوارڈ جیتا اور دوسری نے نوبل انعام حاصل کیا۔

 دونوں عورتیں پاکستان میں خواتین پر ہونے والی زیادتیوں کا مظہر ہیں جن کو بین الاقوامی طور پر خوب اچھالا گیا۔

 دونوں نے پاکستان میں خواتین کی فلاح کی آڑ میں دنیا بھر سےفنڈ سمیٹے مگر عملی طور پر پاکستان میں خواتین کی فلاح کے لئے کچھ بھی نہیں کیا۔

 کیا پاکستان میں پھیلے سینکڑوں فلاحی کارناموں اور شوکت خانم ہسپتال یا ایدھی فاؤنڈیشن جیسا کوئی کارنامہ ان دونوں خواتین کے کھاتے میں جاتا ہے؟

سوچئے سوچئے ان سوالات کے جواب سوچئے۔ ان سے ہماری ذہن کشائی ہوگی۔ لیکن میں گارنٹی دیتا ہوں کہ کوئی لبرل نقاد ان سوالات کا جواب دینے کی ہمت بھی نہیں کرے گا۔

ان سوالات کے جواب دینے سے سچ کھل کر سامنے آئے گا اور جعلی پردے میں چھپے ماڈرن لوگ تو ان سوالات کو چھونے سے خوفزدہ ہو جائیں گے۔


Is Malala a saga of accidental glory and orchestrated agenda?

By Ahmad Jawad

One group of people are convinced that everything about Malala is fake, second group of people think she has brought laurels to Pakistan.

Let’s not judge her, let’s analyse her journey of fame & accomplishment & let’s raise neutral questions for neutral answers:

1. She loved to pursue her education. Not few hundreds, but hundreds of thousands of girls around the globe pursue education. What is so different here, what is unique in this case?

2. Malaga’s love for education in the middle of western war against Taliban became a popular subject for BBC & CIA. Did western media attempt to create a symbol of girls education with the hidden agenda to target Taliban directly and indirectly Pakistan and Islam? Was it meant to portray Taliban as enemy of girls education by creating cults. Was it meant to create an image of insecure & intolerant Pakistan and Islam? Was it part of popular campaign to discredit Islam?

3. Taliban attacked Malala and shot her along with 2-3 other girls. Why Malala was taken for treatment abroad and picked as symbol of Taliban atrocity, leaving other injured girls back in Pakistani hospitals? Does anyone remember even names of other girls injured in the incident?

4. Why bullet to Malala was a subject of international significance and why bullets to other girls in the same vehicle was just another terror incident out of 80,000 terror victims in Pakistan.

5. Malala was treated in England and fortunately she recovered. Later on, she got citizenship of England. How come somebody becomes an idol just because she survived a terror attack? She could be sympathised for being victim, how come a surviving victim becomes eligible for Oscar Award followed by a series of International awards & recognition?

6. Aitzaz Hasan Khan, a 14 years old boy stopped a suicide bomber to enter a school and saved hundreds of children while sacrificing his own life, Is he not a bigger heroic story than just becoming a target of terrorist like Malala?

7. Is there any other incident in the history when a Terror attack surviving person was awarded Oscar & other International recognition? Just because she loved education and she survived terror attack?

8. Do Oscar & other International awards also look like a western agenda to make cults and symbols to promote their own agenda?

9. Does western media & institutions can turn an ordinary incident into Oscar qualification? like a Hollywood movie?

10. What is Malala’s accomplishment? Let’s summarise here:

Loving education as a child.

Surviving a lethal bullet?

Getting World’s best treatment?

Speaking and writing against Taliban?

Freedom of expression to speak against Pakistan military and not speaking against Israeli atrocities?

Writing a book under the supervision of her father and some behind the scene guidance? touching sensitive issue related to politics of Pakistan and extremism in Islam.

Standing united with Salman Rushdie?

Collecting funds for girls education? and announcing her vows to work for girls education. I have yet to see a girls school of some Standard in her native town Swat run by her funds?

Does above accomplishment qualifies her for Oscars, other International awards and attention? Is there any other example of such fame and recognition in the world with such insignificant accomplishment?

What is the purpose of turning an ordinary story into world’s great stories?

Sharmeen Obaid Chenoy is another example of such conversion of ordinary work into International recognition by western media and yes by Academy Awards.

What is common between Malala and Shermeen Chinoy?

1. Both female.

2. One victim of terror attack and one filming an acid attack on a woman.

3. One Academy award and one Oscar award.

4. Both symbols of reflecting maltreatment of women in Pakistan but projecting Internationally.

5. Both without any achievement to practically help women in Pakistan though receiving international funds under the same pretext.

6. Did anyone of the two women made an achievement like SKMH, Edhi and hundreds of other welfare success stories in Pakistan?

Try answer these questions, it might clear our minds. I can guarantee that no liberal critique will even try to explore answers to these questions.

Answering these questions can unfold truth, those living under fake shades of modernity would be scared to touch these questions.